کمالیہ ،تھانہ چوک اور تحصیل کچہری میں ناجائز پارکنگ شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی،

ٹریفک پولیس اہلکار فرائض سے غفلت برتنے لگے

جمعرات 29 جنوری 2015 19:19

کمالیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) تھانہ چوک اور تحصیل کچہری میں ناجائز پارکنگ شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی۔ ٹریفک پولیس اہلکار فرائض سے غفلت برتنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے مصروف اور اہم ترین چوک تھانہ چوک اور تحصیل کچہری کے باہر ٹریفک مسائل میں شدیدا ضافہ ہو گیا ہے۔ تحصیل کچہری کے باہر لوگ اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے سڑک کا بیشتر حصہ گاڑیوں کی وجہ سے رک جاتا ہے ، جبکہ تحصیل کچہری کے سامنے بینک موجود ہے وہاں بھی متعدد گاڑیاں کھڑی کردی جاتی ہیں، اوردیگر پرائیویٹ دفاتر میں آنے والے افراد جب اپنی گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں تو ٹریفک کی روانی بند ہو کر رہ جاتی ہے۔

اور گھنٹوں لوگوں کو انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ تھانہ چوک میں رکشوں کی وجہ سے خاطر خواہ جگہ رک جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوتی ہے۔ جس کہ وجہ سے خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سوار ہونے اور اترنے والے افراد کو سٹاپ سے بہت زیادہ فاصلے پر جانا پڑتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی اس چوک میں سپیشل ڈیوٹی لگائی جائے جو کہ ناجائز پارکنگ کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کریں۔ اس بارے میں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس کمالیہ کے اہلکار کے مطابق نشاندہی ہونے والی جگہوں پر ناجائز پارکنگ کے خلاف کاروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :