بدین، دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص شدید زخمی

جمعرات 29 جنوری 2015 19:25

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جنوری۔2015ء) بدین کے نواحی شہر لواری شریف میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ،فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص سخت زخمی اسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق بدین شہر کے قریب لواری شریف میں گرو پ اے اور گروپ بی کے مسلح برداروں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص خدا بخش جونیجو سخت زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جس کو فوری طبی امداد کے لیئے بدین سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔

جہاں پر اس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث حیدرآباد روانہ کردیا گیا، واقعہ کے فوری بعد شہر مکمل طور پر بند ہوگیا۔ جس کے بعد گروپ اے کے سینکڑوں لوگوں نے مظاہرہ کرکے بدین کڈھن روڈ بند کردیا۔ جس کے بعد بدین کے ایس پی مصطفی کورائی واقع والی جگہ پہنچ گئے جہاں پر بات چیت کے بعد احتجاج ختم کیا گیا

متعلقہ عنوان :