کمالیہ ،پولیس کی جواریوں کے خلا ف کارروائی ، متعدد گرفتار، مقدمات درج

جمعرات 29 جنوری 2015 19:31

کمالیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) تھانہ سٹی پولیس کمالیہ کی جواریوں کے خلا ف کارروائی ، متعدد گرفتار مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق سٹی پولیس کمالیہ کو دوران گشت مخبر نے اطلاع دی کہ محلہ بگائی والا میں نزد کوٹھی سرور رحمانی کے سامنے مسمیان غلام شبیر ،محمد حیات ،محمد شفیعف،ناظم ،محمد حسنین ،غلام محی الدین ،محمد نوازبذریعہ تاش جواء کھیل رہے ہیں ،اس اطلاع پر موقع پر پہنچے تو غلام شبیر وغیرہ 7کس کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کیا،موقع سے تاش ، بکری رقم 1600/- روپے قبضہ میں لی۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں دوان گشت مخبر نے اطلاع دی کہ محلہ جنڈی والا میں محمد اکرم چل پھر کر پرچی جواء فروخت کر رہا ہے۔ اس اطلاع پر متذکرہ بالا جگہ پر پہنچے محمد اکرم کو قابو کیااور موقع سے 60 عدد گیس پیپر و بکری رقم 400/-روپے قبضہ میں لی ۔ تیسرے واقعہ میں دوران گشت مخبر کی اطلاع پر محمد اکرم،محمد عابد،ناصر محمود کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے کو قابو کیا۔ موقع سے بکری رقم 1510روپے ،5 نوٹ ریاض 1/1/1 والے معہ تاش قبضہ پولیس میں لی۔تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے الگ الگ مقدمات کا اندراج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :