خیبر پختونخوا پولیس کا صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن
جمعرات 29 جنوری 2015 20:26
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) خیبر پختونخوا پولیس نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی طور پر مقیم 74افغان باشندوں اور175 مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف حصوں میں جاری آپریشن کے دوران 15 عددمختلف نوعیت کا اسلحہ اورمختلف بور کے222 کارتوس برآمدکیے۔
جبکہ اپریشن کے دوران 652گھروں اور 205ہوٹلوں کو چیک کیاگیا۔اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 11 مقدمات درج کیے گئے۔ صوبہ بھر میں135 پوائنٹس پراچانک چیکنگ کے دوران299مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے08عدد مختلف نوعیت کا اسلحہ اور مختلف نوعیت کے94 عدد کارتوس برامد کی گئی۔(جاری ہے)
اسی دوران غیرقانونی طور پر مقیم4 7افغان باشندوں کو بھی گرفتار کر کے36مقدمات درج کئے گئے۔
اسی طرح لاوڈ سپیکروں کے غیر قانونی استعما ل پر 88افراد گرفتار کئے گئے جبکہ 97لاوڈ سپیکر قبضے میں لئے گئے۔ جبکہ 89مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اسی طرح 24 فحش موادکو قبضے میں لیکر اور اشتعال انگیز تقاریر پر12 افراد کو گرفتار کرکے 23مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح صوبہ بھرمیں 1173 تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اور متعدد تعلیمی اداروں کو سیکورٹی سے متعلق ضروری ہدایات دی گیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.