اکیسویں آئینی ترمیم کے خلاف حیدرآباد کے وکلاء نے یوم سوگ منایا

جمعرات 29 جنوری 2015 20:37

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)21ویں آئینی ترمیم کے خلاف حیدرآباد کے وکلاء نے جمعرات کو یوم سوگ منایا اور سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

پاکستان بار کونسل کی اپیل پر ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی وکلاء نے جمعرات کو 21ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجا یوم سوگ منایا، اس موقع پر ہائیکورٹ ،سیشنز کورٹ اور سول بارز کے مرکزی دروازوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے جبکہ وکلاء بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں پیش ہوئے ۔