طرح طرح کے مساج پارلر کے بعد فلپائن نے تو حد کر دی

جمعرات 29 جنوری 2015 21:00

طرح طرح کے مساج پارلر کے بعد فلپائن نے تو حد کر دی

فلپائن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جنوری۔2015ء)دنیا کے اکثر ممالک میں طرح طرح کے مساج پارلر کھلے ہوئے ہیں مگر فلپائن کے اس پارلر جیسا کوئی نہیں۔ فلپائن کے ایک چڑیا گھر کے منتظمین نے نئی طرح کا مساج متعارف کرایا ہے۔ چڑیا گھر کو چندہ دینے والوں کو پائیتھون(اژدھوں) کے ذریعے مساج دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

چندہ دینا تو بڑا آسان کام ہے مگر مشکل تو مساج کرانے والے کا بے خوف ہونا ہے تاکہ پائیتھون سکون کے ساتھ مساج کرانے والے کو سکون پہنچائیں۔

اگر آپ بھی یہ مساج کرانا چاہتے ہیں تو طریقہ کار بہت سادہ ہے۔سب سے پہلے چندہ دیں، جس کے بعد آپ کو زمین پر لیٹنے کو کہا جائے گا، اس کے بعد آپ کے جسم پر صرف چار پائیتھون چھوڑ دئیے جائیں گے۔ڈرنے کی بالکل ضرورت نہیں ان کی لمبائی بس پانچ میٹر اور چاروں کا وزن صرف 250 کلوگرام ہے۔ذرا سی دیر میں ساری کسلمندی دور ہو جائے۔