پاکستان میں 24 ہزار فٹ سے نیچے پرواز نہ کریں ، یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ،
دہشتگردی کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر تمام ایئرلائنز کیلئے پاکستانی حدود میں پرواز کے دوران خطرات موجود ہیں ، ویب سائٹ پر نوٹس جاری
جمعرات 29 جنوری 2015 21:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے اپنی تمام ایئرلائنز کو پاکستان میں دوران پرواز خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
(جاری ہے)
یورپ میں شہری ہوا بازی کی سیفٹی سے متعلق کام کرنے والی ای اے ایس اے نے اپنی ویب سائٹ پر ایک نوٹس جاری کیا ہے کہ جس میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر تمام ایئرلائنز کیلئے پاکستانی حدود میں پرواز کے دوران خطرات موجود ہیں۔
ادارے کی جانب سے یہ وارننگ فرانس کی ایئر لائنز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے شہری ہوا بازی کے ایک نوٹس کے بعد جاری کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ فرانس سے تعلق رکھنے والی تمام ائر لائنز پاکستان کی حدود میں 24 ہزار فٹ سے نیچے پرواز نہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.