آئی سی سی کی طرف سے محمد عامر کوڈومیسٹک کھیلنے کی اجازت کے بعد سلمان بٹ اور محمد آصف نے بھی آنکھوں میں سپنے سجا لئے،

دونوں کرکٹرز نے عامر پر پابندی کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیدیا ‘ اس اقدام سے ہمارے لئے بھی دروازے کھلیں گے ‘ محمد آصف ، محمد آصف نے پی سی بی سے مدد اورپابندی ختم کرانے کیلئے ساتھ دینے کا مطالبہ کر دیا،امید ہے بورڈمیرے لئے بھی کوشش کریگا‘گفتگو، پرامید ہوں آئی سی سی کی اگلی میٹنگ میں میرے اوپر عائد پابندی بھی ختم کر دی جائے گی‘ سلمان بٹ کی گفتگو

جمعرات 29 جنوری 2015 21:15

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) آئی سی سی کی طرف سے محمد عامر کوڈومیسٹک کھیلنے کی اجازت کے بعد سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف نے بھی آنکھوں میں سپنے سجا لئے ،دونوں کرکٹرز نے محمد عامر پر پابندی کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس سے انکے لئے بھی دروازے کھلیں گے ۔سپاٹ فکسنگ میں محمد عامر کے ساتھ سزا پانے والے فاسٹ بولر محمد آصف نے بھی پی سی بی سے مدد اورپابندی ختم کرانے کیلئے ساتھ دینے کا مطالبہ کر دیا ۔

محمد آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر کی سزا میں نرمی کا فیصلہ خوش آئند ہے، محمد عامر کی سزا میں نرمی کے بعد دوسروں کے لئے بھی دروازے کھیلیں گے۔ امید ہے کہ پی سی بی میرے لئے بھی کوشش کرے گا اور میرے حق میں بھی بہتر فیصلہ سامنے آئے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے آئی سی سی کی جانب سے محمد عامر پر عائد پابندی کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اب ان پر عائد پابندی بھی ختم ہو جائے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے محمد عامر کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم تھا کہ عامر بحال ہو جائیں گے، اب وہ پرامید ہیں کہ آئی سی سی کی اگلی میٹنگ میں ان پر عائد پابندی بھی ختم کر دی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں بحالی کے بعد کارکردگی سے اندازہ لگایا جائے گا کہ کون کھیل کے لیے فٹ ہے، مجھے چار برس کے دوران کوئی انجری نہیں ہوئی، میں مکمل فٹ اور پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہوں۔اس موقع پر کرکٹر سلمان نے اپنے ساتھیوں کو ورلڈکپ میں کامیابی کی دعا کی اور خود بھی مستقبل میں بہتر انسان بن کر کھیلنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :