آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل کیلئے سپراوورکی منظوری دیدی، 2019ء تک ہونیوالے فیوچر ٹور پرگرام کا بھی اعلان

بورڈ میٹنگ کے دوران سپراوورکا فارمولا بحال کرنے کی منظوری دی گئی، فائنل معرکہ ٹائی رہنے کی صورت میں فاتح کا فیصلہ سپراوور کے ذریعے ہوگا، چھٹا آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی گیارہ مارچ سے تین اپریل تک بھارت میں ہوگا،چیمپئنز ٹرافی یکم تا انیس جون 2017ء میں انگلینڈ میں کھیلی جائیگی، 2019ء وورلڈ کپ کا میزبان انگلینڈ ہوگا جہاں ایونٹ کا انعقاد تیس مئی سے پندرہ جولائی تک ہوگا

جمعرات 29 جنوری 2015 21:15

آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل کیلئے سپراوورکی منظوری دیدی، 2019ء تک ہونیوالے ..

دبئی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2015ء کے فائنل کیلئے سپراوورکی منظوری دے دی، 2019ء تک ہونے والے ایونٹس کی تاریخیں بھی طے ہوگئیں۔دبئی میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے دوران میگا ایونٹ کے فائنل کیلئے سپراوورکا فارمولا بحال کرنے کی منظوری دی گئی، فائنل معرکہ ٹائی رہنے کی صورت میں فاتح کا فیصلہ سپراوور کے ذریعے ہوگا۔

علاوہ ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2016ء کی میزبانی دیدی جبکہ انگلینڈ عالمی ورلڈ کپ 2019ء کی میزبانی کرے گا۔آئی سی سی ہیڈکوارٹر دبئی میں کونسل اجلاس کے دوران فیوچرٹور پروگرام کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق 2016ء میں ہونے والا چھٹا آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی گیارہ مارچ سے تین اپریل تک بھارت میں ہوگا۔

(جاری ہے)

جبکہ 2019ء تک طے شدہ شیڈول میں انگلینڈ 3بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی یکم تا انیس جون 2017ء میں انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔انگلینڈ 2017ء میں چیمپنز ٹرافی اور وومن ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا ۔اسی طرح 2019ء میں 30مئی سے 15جولائی تک جاری رہنے والے ایک روزہ ورلڈ کپ کی میزبانی بھی انگلینڈ کرے گا۔دوسری جانب بنگلادیش کے حصے میں 4سالہ فیوچر ٹور پروگرام میں 2ایونٹ آئے ہیں، آئندہ سال بنگلادیشن انڈر 19ورلڈ کپ اور 2018ء میں ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کرے گا جبکہ نیوزی لینڈ 2018ء میں انڈر 19ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا اور ویسٹ انڈیز 2018ء میں وومن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :