سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب ایم کیو ایم کے خلاف شاہنواز چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

جمعرات 29 جنوری 2015 21:18

بدین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب ایم کیو ایم کے خلاف شاہنواز چوک سے بدین پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، غلام مصطفی کھوسہ، محمد قاسم ھالیپوٹہ، ڈاکٹر محمد عمرچانڈیو، غلام نبی بجیر، صدیق ، ابو ملاح، رسول بخش چانگ سمیت پچاس سے زائد افراد نے مظاہرے میں شرکت کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک دھشت گرد تنظیم ہے اور اسی تنظیم کے بدین یونٹ کو ایسی کوئی بھی ناجائزکام کرنے نہیں دینگے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں جو سندھی افراد شامل ہیں ہم ان سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ ایم کیو ایم کا ساتھ چھوڑ کر ہمارا ساتھ دیں اور اس دھشت گرد پارٹی کی بلیک میلنگ سے باہر نکلیں ہم اس کام میں ان کی مدد کرینگے، مظاہرے میں ایم کیو ایم کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :