لاہور، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں731چھاپے، گرانفروشی پر1,70,500 روپے جرمانہ عائد،

07افراد کے خلاف مقدمات درج،12 افراد گرفتار ،05 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

جمعرات 29 جنوری 2015 21:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 731دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے108 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,70,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

07افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر12افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے05افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :