سراج الحق کا نواب اکبر بگٹی کی بیوہ کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 29 جنوری 2015 21:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی زیر صدارت منصورہ میں منعقدہ مرکزی ذمہ داران کے اجلاس میں سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اکبر بگٹی مرحوم کی بیوہ اور نواب طلال اکبر بگٹی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاگیااور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا اور غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا گیا۔سراج الحق نے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :