سابق صدر آصف علی زرداری کا گورنر سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ،صوبے کی سیاسی صورتحال ،ایم کیو ایم کے تحفظات بارے تفصیلی تبادلہ خیال

جمعرات 29 جنوری 2015 21:33

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے جمعرات کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس رابطے میں دونوں رہنماوٴں نے صوبے کی سیاسی صورت حال اور ایم کیو ایم کے تحفظات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر نے ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور تعزیت کی ۔ دونوں رہنماوٴں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ کے وسیع تر مفاد میں سیاسی مسائل کا حل بات چیت کے ذریعہ نکالا جائے گا ۔