صوبائی وزیر صنعت کی زیر صدارت جی ایس پی پلس کے حوالے سے کیبنٹ کمیٹی کا دسواں اجلاس ،

اجلاس کا مقصد جی ایس پی پلس کے ضوابط پر مختلف محکموں کے عملدرآمد اور اس حوالے سے ایک مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل تھا

جمعرات 29 جنوری 2015 21:34

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) جی ایس پی پلس کے حوالے سے کیبنٹ کمیٹی کا دسواں اجلاس وزیر صنعت پنجاب چوہدری محمد شفیق کی صدارت میں سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔اجلاس کا مقصد جی ایس پی پلس کے 27 ضوابط پر مختلف محکموں کے عملدرآمد اور اس حوالے سے ایک مشترکہ لائحہ عمل کی تشکیل تھا۔

(جاری ہے)

وزیر محنت راجہ اشفاق سرور ، رکن قومی اسمبلی مخدوم خسرو بختیار ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے حکام بھی اجلاس میں موجود تھے ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر انوسٹمنٹ بورڈ محمد الیاس غوری نے شرکاء کو موجودہ اجلاس کے ایجنڈے اور گزشتہ اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں بین الاقوامی سطح پر ملک کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک بریفنگ بھی دی گئی ۔