جائیکا کا آٹو پارٹس تیار کرنے والی صنعت کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کر نے کا فیصلہ ،

جوائنٹ سیکرٹری مختار احمد اور اقتصادی امورڈویژن کے جوائنٹ سیکرتری سید مجتبیٰ حسین نے معاہدے پر دستخط کر دیئے ، منصوبہ چار سال کیلئے ہوگا،کراچی اور لاہور کو خصوصی اہمیت دی جائیگی ، معاہدے کا متن

جمعرات 29 جنوری 2015 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) نے ملک میں آٹو پارٹس تیار کرنے والی صنعت کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کر نے کا فیصلہ کرلیا تکنیکی معاونت کے معاہدے پرجائیکا کے پاکستان میں نمائندے ملٹسوپوشی کاواساکی اور سمیڈا کے سی ای او محمد عالمگیر چوہدری اور وزارت صنعت وپیداوار کے جوائنٹ سیکرٹری مختار احمد اور اقتصادی امورڈویژن کے جوائنٹ سیکرتری سید مجتبیٰ حسین نے جمعرات کو دستخط کئے ۔

(جاری ہے)

منصوبے کا مقصد ملک میں آٹو پارٹس کے معیار اورپیداوارمیں اضافے کیلئے جاپانی ماہرین کی طرف سے تکنیکی معاونت کی فراہمی ہے ۔ اس سے ملک میں آٹو پارٹس کی صنعت مستحکم ہوگی۔ منصوبہ چار سال کیلئے ہوگا اوراس میں کراچی اور لاہور کو خصوصی اہمیت دی جائیگی ۔ منصوبہ میں پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹو پارٹس اینڈ اسسریز مینوفیکچرز (پاپام) کو بھی ایک اہم شراکت دار کے طورپر شامل کیاجائے گا۔ پاکستان میں آٹو کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور یہ ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :