وزیر خزانہ سے بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ، اسحاق ڈار نے ملکی سلامتی کے لئے مسلح افواج کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا،

وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ، سربراہ بحریہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ ، عوام میں احساس تحفظ بحال کرنے کے لئے مسلح افواج اور سیاسی قیادت ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، گفتگو

جمعرات 29 جنوری 2015 21:55

وزیر خزانہ سے بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ، اسحاق ڈار نے ملکی سلامتی کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء الله نے ملاقات کی۔ موقع پر چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح ہدایات دی ہیں کہ ملک سے انتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ان عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے جو ملک کا امن خراب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام میں احساس تحفظ بحال کرنے کے لئے مسلح افواج اور سیاسی قیادت ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ایڈمرل محمد ذکاء الله نے بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کو اس کا مقام دلانے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کے لئے معاشی خودمختاری بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

معاشی لحاظ سے مستحکم ممالک بین الاقوامی سطح پر اپنا موقف زیادہ بہتر انداز میں پیش کر سکتے ہیں اور موجودہ قیادت اس مقصد کے حصول کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی اور لوگوں کی فلاح موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ وہ اور ان کی ٹیم عالمی منڈیوں میں ملک کا بہتر تشخص اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود موجودہ قیادت نظام کی خرابیوں کو دور کرنے اور مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ وزیر خزانہ سے ملکی سلامتی کیلئے مسلح افواج کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان نیوی کے عملہ کی تربیت اور استعداد کار میں اضافہ سے متعلق دیگر امور پر بھی بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :