دبئی میں پاکستانی کا اپنے ساتھی کے ساتھ گھناؤنا فعل،قوم کو شرمندہ کر دیا

جمعرات 29 جنوری 2015 21:58

دبئی میں پاکستانی کا اپنے ساتھی کے ساتھ گھناؤنا فعل،قوم کو شرمندہ کر ..

دبئی سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جنوری۔2015ء) دبئی میں ایک پاکستانی مکینک کو اپنے ہم وطن نوجوان کی عزت تارتار کرنے پر 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی ہے۔متاثرہ نوجوان کی عمر 21 سال ہے اور وہ بھی دبئی میں کام کرتا ہے۔ اس نے عدالت کو اپنی دکھ بھری داستان سناتے ہوئے بتایا کہ 34 سالہ مکینک (ز) اسے بار بار فون کرکے کہتا تھا کہ میں اس کے پاس آﺅں کیونکہ وہ میری دعوت کرنا چاہتا تھا۔

جب وہ مکینک کے بے پناہ اصرار پر اس سے ملنے گیا تو وہ بہت اچھے طریقے سے پیش آیا اور جمیرالیکس ٹاور کے ایک ریسٹورنٹ میں ڈنر کروایا۔مظلوم نوجوان نے بتایا کہ اس کے بعد دونوں مکینک کے کمرے میں گئے اور پھر کچھ دیر واک کرنے کیلئے نکل گئے۔ جب وہ دوبارہ کمرے میں واپس پہنچے تو مکینک نے اندے سے کنڈی لگالی اور نوجوان کو بانہوں میں بھر کر اپنے بستر پر لے گیا۔

(جاری ہے)

نوجوان کا کہنا ہے کہ اس کے بار بار منع کرنے کے باوجود مکینک اس کی عزت کے ساتھ کھیل گیا اور بعد میں اسے واش روم میں لے جاکر غسل کروایا اور کمرے میں لاکر اپنے ساتھ سلالیا۔ نوجوان صبح مکینک کے کمرے سے نکلا اور پولیس کو شکایت کردی، مکینک کا موقف تھا کہ اس نے عصمت دری نہیں کی بلکہ نوجوان بھی راضی تھا اور اس نے اپنی مرضی سے خود اپنے کپڑے اتارے تھے۔ عدالت نے مکینک کو مجرم قرار دے کر چھ ماہ کی قید سنادی جس کے خلاف 15 یوم کے دوران اپیل کی جاسکتی ہے۔