بی این پی عوامی کے شوکت بلوچ نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے

جمعرات 29 جنوری 2015 21:59

پنجگور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء )پنجگور بی این پی عوامی کے شوکت بلوچ نیشنل پارٹی میں شامل ہو گئے صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح کی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس کے دوران با قاعدہ اپنی شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ میں نیشنل پارٹی سیاست اور صوبائی وزیر میر رحمت صالح کی کار کردگی سے متاثر ہو کر شمولیت اختیار کر رہا ہوں