سوات ، ضلعی ترقیاتی مشاورتی کونسل نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید44کروڑ روپے کی منظوری دیدی

جمعرات 29 جنوری 2015 22:16

سوات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) سوات میں ضلعی ترقیاتی مشاورتی کونسل نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید44کروڑ روپے کی منظوری دیدی، 54منصوبوں پر7کروڑ روپے 10کروڑ روپے ڈگری کالج 20کروڑ روپے مینگورہ شہرکے خوڑکی صفائی 8کروڑ روپے خوڑکے حفاظتی پشتوں پرخرچ کی جائے گی،ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے کی زیر صدارت مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان کے اجلاس میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری دیدی ،سرکاری اداروں میں کرپٹ اور کام چور افسران اور اہلکارراہ راست پر آجائیں یا سوات چھوڑدیں ،کسی کے ساتھ ناانصافی اور ڈی میرٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،واپڈا حکام گرمیوں سے قبل ہی ٹرانسفارمروں کا انتظام اور بوسیدہ تاروں کو تبدیل کریں ،میونسپل کمیٹی اپنا قبلہ درست کرے،اجلاس میں ایم پی اے عزیز اللہ گران خان کے علاوہ تمام ممبران صوبائی اسمبلی کے نمائندوں اورسیکرٹریز نے شرکت کی ، اجلاس میں مینگورہ شہر کی جنازگاہ ، قبرستان، سوات کے مختلف علاقوں میں بجلی سڑکوں اوردیگرترقیاتی منصوبوں پرخطیررقم کی منظوری دے کر اس بات پر زوردیاگیاکہ ترقیاتی منصوبوں کی معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،سوات کی تعمیروترقی اورعوامی خوشحالی کیلئے صوبائی حکومت خطیررقم خرچ کررہی ہے ، اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم نے واضح کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر قسم کی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، ترقی اورخوشحالی کے عمل میں رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے ، اس موقع پر انہوں نے سرکاری آفیسرز کو خبردارکیا کہ وہ خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کریں، اپنے فرائض بطریق احسن اداکریں فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :