افغانستان ، نماز جنازہ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی

جمعرات 29 جنوری 2015 22:17

افغانستان ، نماز جنازہ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک، ..

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) افغانستان میں نماز جنازہ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر میڈیا کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے لغمان میں نمازہ جنازہ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 12افراد ہلاک  متعدد زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔ حکام کے مطابق شدت پسندوں کی جانب سے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی کہ خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا ۔

متعلقہ عنوان :