ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کیلئے پرعزم ہیں ،بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت کے ثبوت امریکا کے حوالے کردیئے ، سرتاج عزیز ،

پاکستان کے افغانستان اور روس کے ساتھ تعلقات بھی بہتر ہورہے ہیں ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت میں توسیع غیر جمہوری ہوگی، پاکستان اور بھارت کے درمیان طاقت کا عدم توازن کا نتیجہ خطے کے حالات کی خراب کرے گا ،خطاب

جمعرات 29 جنوری 2015 22:18

ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کیلئے پرعزم ہیں ،بلوچستان میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کیلئے پرعزم ہیں بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت کے ثبوت امریکا کے حوالے کردیئے ہیں  پاکستان کے افغانستان اور روس کے ساتھ تعلقات بھی بہتر ہورہے ہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت میں توسیع غیر جمہوری ہوگی  پاکستان اور بھارت کے درمیان طاقت کا عدم توازن کا نتیجہ خطے کے حالات کی خراب کرے گا۔

جمعرات کو اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لئے پر عزم ہے جبکہ بلوچستان میں غیر ملکی مداخلت کے ثبوت امریکا کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 18 برس کے دوران پاک امریکا تعلقات میں کافی بہتری آئی صرف 2011 میں دونوں ممالک کے تعلقات سرد مہری کا شکار رہے۔

(جاری ہے)

سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کے افغانستان اور روس کے ساتھ تعلقات بھی بہتر ہورہے ہیں کیوں کہ پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اسے حتمی شکل دی گئی۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت میں توسیع غیر جمہوری ہوگی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان طاقت کا عدم توازن کا نتیجہ خطے کے حالات کی خراب کرے گا۔سرتاج عزیز نے کہا کہ کنٹرول لائن کے حالات سمیت مختلف مسائل کے باعث پاکستان اور بھارت میں تناوٴ اور کشیدگی رہتی ہے ہم عالمی سیاست اور اقتصادیات میں ہونے والی مسلسل تبدیلیوں کے دور میں رہ رہے ہیں۔سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ بھارت کا میڈیا پر بہت چرچاہے امریکی صدر کے دورہ بھارت اس وقت ہوا جب پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے اوباما کے بھارت کے دورہ سے قبل جان کیری اسٹرٹیجک مذاکرات کے لئے پاکستان آئے تھے۔