رند گروپ کا بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،سبی ناڑی بنک پر سند ھ بلوچستان قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا
جمعرات 29 جنوری 2015 22:23
سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) سابق وفاقی وزیر و رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند کی ہدایت پر سبی نصیر آباد ڈویژن میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے خلاف رند گروپ کے احتجاجی مظاہرے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ احتجاجا بلاک اندرون شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال تفصیلات کیمطابق سبی ،بولان ، ڈھاڈر، لہڑی ، بختیار آباد ،بھاگ سمیت قریبی علاقوں میں سابق وفاقی وزیر و رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند کی کال پر رند گروپ سبی نے ناڑی بنک پر سند ھ بلوچستان قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیاجس کے باعث بلوچستان کا سندھ اور پنجاب سے زمینی رابطہ منقطہ ہوگیا جبکہ سبی ناڑی بنک پر قومی شاہراہ کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا رہا جبکہ بولان اور ڈھاڈر میں اندرون شہر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جبکہ ڈومکی گروپ کے سرکردہ رہنما میر سیف اللہ ڈومکی کی سربراہی میں بختیار آباد میں رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کی گئی جبکہ بختیار آباد اور لہڑی میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی ا س موقع پر تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے سبی میں رند گروپ کے سرکردہ رہنما میونسپل کمیٹی کے کونسلر ملک عارف علی ،حبیب رند و دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سبی ،بولان ،ڈھاڈر ،بھاگ، مچھ ،بختیار آباد ،لہڑی اور گردونواح کے علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے تاریخ کی بد ترین بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی بند ش کے باعث علاقائی معیشت بری طرح تباہ ہوگئی ہیں زمینداروں کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ شہریوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے ۔
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.