صحبت پور،درگی موڑ کے مقام پر نا معلوم افراد نے 4 انچ قطر گیس پائپ کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیا ،کئی علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل

جمعرات 29 جنوری 2015 22:23

صحبت پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) صحبت پور کے علاقے درگی موڑ کے مقام پر نا معلوم افراد نے دولت گھاڑی جانے والی 4 انچ قطر گیس پائپ کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیا دھماکے سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے صحبت پور کے ضلعی ہیڈکواٹر کیساتھ ساتھ دیگر کئی علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔تاہم گیس حکام میں موقع پر پہنچ کر تقریباََ 13 گھنٹے بعد گیس کی سپلائی بحال کردی۔

متعلقہ عنوان :