پی ایف یو جے کے وفد کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات،مطالبات پر زعیم قادری کی سربراہی میں کمیٹی قائم

جمعرات 29 جنوری 2015 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر رانا عظیم اور سیکریٹری جنرل امین یوسف کی قیادت میں ملنے والے وفد کی مطالبات پر ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری کی سربراہی میں7رکنی کمیٹی قائم کر کے اس سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی صوبے کے لیبر لاز میں ترامیم کر کے اس میں صحافیوں کو بھی بطور محنت کش شامل کرنے، عامل صحافیوں کو لیب ٹاپ دینے، دہشت گردی اور حادثات کا شکار ہونے والے صحافیوں کے ورثا کو نقد مالی امداد دینے اور پلاٹ دینے کے علاوہ پی ایف یو جے کے تماممبران کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کی سفارشات سات روز میں تیار کر کے وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔

کمیٹی کے دیگر ممبران میں صدر پی ایف یو جے رانا عظیم، ایم پی اے رانا ارشد، سیکریٹری اطلاعات مومن آغا، سیکریٹری قانون ابو الحسن نجمی اور سیکریٹری لیبر شامل ہیں۔اس سلسلے میں وزیر اعلی سیکریٹیریٹ کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :