تیسری انٹر کالجیٹ بوائز کرکٹ چیمپئن شب گورنمنٹ کالج سمن نے جیت لی

جمعرات 29 جنوری 2015 22:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) جی سی یونیورسٹی کے زیر اہتمام تیسری انٹر کالجیٹ بوائز کرکٹ چیمپئن شب 2014-15کے سلسلے میں گورنمنٹ کالج سمن آباد میں میچزکھیلے گئے کرکٹ چیمپئن ش۶ میں ۴ ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کا فائنل گورنمنٹ کالج سمن آباد اور میونسپل ڈگری کالج فیصل آباد کے درمیان کھیلا گیا جوہ کہ گورنمنٹ کالج سمن نے ۱۱۰ رنز سے جیت لیا گورنمنٹ کالج سمن آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ ۳۰ اوورز میں ۸ وکٹوں کے نقصان پر صرف ۶۰ رنز بنائے تیسری پوزیشن کے میچ میں اسلامیہ کالج سرگودھا روڈ نے شبلی کالج فیصل آباد کو ۱۰ وکٹوں سے شکست دی شبلی کالج نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ ۳۰ اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف ۶۰ رنز بنائے جوکہ اسلامیہ کالج نے مطلوبہ سکور بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا ٹورنامنٹ کے تمام میچز لیگ کی بنیاد پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے اختتام پر وائس چانسلر پرنسپل گورنمنٹ کالج سمن آباد نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو کیش پرائز اور دیگر انعامات تقسم کئے ۔

متعلقہ عنوان :