بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے پر سات میڈیکل سٹور مالکان کو جرمانے اور تا برخاست عدالت قید کی سزا

جمعرات 29 جنوری 2015 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) چیئر مین ڈرگ کورٹ نے بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے پر سات میڈیکل سٹور مالکان کو جرمانے اور تا برخاست عدالت قید کی سزا سنا دی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین ڈرگ کورٹ کی جانب سے ھدی میڈیکل سٹور کو پچپن ہزار ، کاشف میڈیکل سٹور کو تیس ہزار، شاہد کلینک کو تیس ہزار، دیوان ویٹرنری سٹور کو پچیس ہزار، اشفاق کلینک کو پچیس ہزار ، ولی فارمیسی کو پچیس ہزار اور سیف الرحمان میڈیکل سٹور کو پینتیس ہزار روپے جرمانے کے ساتھ ساتھ تا برخاست عدالت قید کی سز ابھی سنا دی ۔