2مختلف دائر درخواستوں پرپسند کی شادی کرنے والے دوجوڑوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

جمعرات 29 جنوری 2015 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)ایڈیشنل سیشن جج ارشد حسین نے 2مختلف دائر درخواستوں پرپسند کی شادی کرنے والے دوجوڑوں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت میں بشری بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس نے 20جنوری کوعمران سے پسند کی شادی کی ہے جبکہ دوسری درخواست گزار خاتون شمع مسعود نے کہا کہ اس نے بھی اپنی مرضی سے رفاقت علی سے شادی کی ،درخواست میں دونوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے والدین اس شادی سے خوش نہیں ہیں اور اسی وجہ سے وہ انہیں پولیس کی ملکی بھگت ہراساں کرہے ہیں ،عدالت نے متلعقہ پولیس کو درخواست گزاروں کو بلاوجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔