کوئٹہ ،انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری جان اچکزئی نے دکانداروں کے ساتھ ناروا عمل کیخلاف آج اجلاس طلب کر لیا

جمعرات 29 جنوری 2015 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) انجمن تاجران رجسٹرڈ کے جنرل سیکرٹری جان اچکزئی نے تجاویزات کی آڑ میں اے ڈی سی ریونیو حافظ قاسم کی جانب سے دکانداروں کے ساتھ ناروا عمل کیخلاف آج (جمعہ) صبح دس بجے کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے تمام عہدیداروں اور اراکین سے استدعا کی جاتی ہے کہ اجلاس میں وقت مقررہ پر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں