کوئٹہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 لیویز اہلکار زخمی

جمعرات 29 جنوری 2015 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم افراد نے لیویز کے عملہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دفعدار محمد رحیم ‘ سپاہی محمد ایوب ‘ سپاہی سمیع اللہ زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیئر کور اور لیویز کی مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید کارروائی لیویز کا عملہ کررہا ہے