کراچی،ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4کروڑ41لاکھ ڈالر کا اضافہ ،

مرکزی بینک کے ذخائر میں 8کروڑ18لاکھ ڈالر کی کمی

جمعرات 29 جنوری 2015 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران4کروڑ41لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ،تاہم مرکزی بینک کے ذخائر میں 8کروڑ18لاکھ ڈالر کی کمی رہی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق23جنوری کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر4کروڑ41لاکھ ڈالر اضافے سے15ارب1کروڑ98لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 15 ارب 6 کروڑ 39لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں کی مد میں14کروڑ30لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر8کروڑ18لاکھ ڈالر کی کمی سے10ارب33کروڑ5لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر10ارب24کروڑ87لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 12کروڑ59لاکھ ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4 ارب 68کروڑ93لاکھ ڈالر کی سطح سے بلند ہوکر4ارب81کروڑ52لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے،اس دوران کسی قسم کے قابل ذکر انفلوز ریکارڈ نہیں کئے گئے

متعلقہ عنوان :