پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹلیجنس کراچی کا مشترکہ آپریشن،
سمندری راستے سے 13500 سے زائد شراب ،بیئر کی بوتلیں سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،مالیت کروڑوں روپے ہے
جمعرات 29 جنوری 2015 23:26
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی (PMSA) اور ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلیجنس کراچی نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران کھلے سمندر میں چھاپہ مار کربھاری مقدار میں غیرملکی شراب اور بیئر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ممنوعہ اشیاء قبضے میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق اِ س اطلاع پر کہ سمندری راستے سے غیرملکی شراب کی بھاری مقدار اسمگل کی جائے گی پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اپنے بحری جہاز اِسپیڈ بوٹس اور ہوائی جہازوں کو نگرانی پر معمور کردیا اور سمندری راستوں کی نگرانی سخت کردی۔
مشکوک لانچوں کو چیک کیا جاتا رہا ۔ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات کو ایک مشکوک بوٹ کو قبضے میں لے لیا گیا۔ اِس بات کا انکشاف ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ریئر ایڈمرل اطہر مختار(ستارہ امتیاز ملٹری) نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنس کراچی محمد آصف مرغوب صدیقی کے ہمراہ کیا۔(جاری ہے)
اِس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کموڈور ریحان عزیز ۱ور میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اورکسٹم انٹیلیجنس کے حکام بھی موجود تھے۔
کارروائی کے دوران شراب، بیئر اور وائن کی 13500 بوتلیں اور کین برآمد ہوئیں ضبط کیئے جانیوالے سامان کی مالیت کروڑوں روپے ہے ۔ یہ ممنوعہ سامان میر ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے 28 جنوری کو کسٹم انٹیلیجنس کے حوالے کر دیا تا کہ ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنس نے بتایا کسٹم ایکٹ مجریہ 1969 کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان کسٹم کورٹ میں پیش کیا جا رہا ہے اور مزید قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنسنے اِس موقع پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے کردار کو سراہاتے ہوئے بتایا کے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور اِس سے پہلے بھی اُن کے تعاون سے بھاری مقدار میں غیرملکی ڈیزل اور منشیات ضبط کی گیئں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈایئریکٹر کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن ایف بی آر کی تشکیل شدہ اینٹی اسمگلنگ اسٹریٹیجی کے تحت اور ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلجنس لطف اللہ وِرک کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیاہے اور اسمگلنگ کی لعنت کے خلاف اِس طرح کے آپریشن مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔انہوں نے میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈائیریکٹر جنرل اور اُن کی پوری ٹیم کا کسٹمز انٹیلجنس اور FBR کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ ریئر ایڈمرل اطہر مختارنے بتایا کے PMSA میری ٹائم زونز کی نگرانی کے لیئے ہمہ وقت تیار ہے اور کھلے سمندر میں اینٹی اسمگلنگ آپریشن سرانجام دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.