پولیس نے سائبر کرائم میں ملوث ایک خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتا رکرلیا،

ملزمان انٹرنیٹ پر خریداری کی ہوم ڈلیوری کے بہانے ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے

جمعرات 29 جنوری 2015 23:26

پولیس نے سائبر کرائم میں ملوث ایک خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتا رکرلیا،

کرا چی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پولیس نے سائبر کرائم میں ملوث ایک خاتون سمیت 3ملزمان کو گرفتا رکرلیا ہے ۔ملزمان انٹرنیٹ پر خریداری کی ہوم ڈلیوری کے بہانے وارداتیں کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ایسٹ زون میں کارروائی کرکے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو انٹرنیٹ پر کی گئی خریداری کی ہوم ڈلیوری دینے کے بہانے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتا تھا ۔گرفتار گروہ میں ریحان ،امجداور ایک خاتون ہما بھی شامل ہے ،جو شہریوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر کی گئی خریداری کی ہوم ڈلیوری دینے کے بہانے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے اور ملزمان متعدد گھروں میں وارداتیں کرچکے ہیں ۔پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :