لاہور جی پی او چوک میں وکلاء،سول سوسائٹی اور سماجی کارکنوں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جمعرات 29 جنوری 2015 23:28
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) لاہور کے جی پی او چوک میں وکلاء،سول سوسائٹی اور سماجی کارکنوں کا فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کے خلاف زبر دست مظاہرہ۔شرکاء کی حکومت فرانس ،یورپی ممالک اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی۔فرانس کی مصنوعات کا ہر سطح پر بائیکاٹ،عالم اسلام سے او آئی سی کا اجلاس بلانے اورمعاملہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھانے کامطالبہ۔
مظاہرہ کا اہتمام حرمت رسول لائرز فورم اور الامہ لائرز فورم نے کیا تھا۔ اس موقع پر وکلاء رہنماؤں جمیل احمد فیضی، چودھری عبد الرؤف،راؤ طاہر شکیل کے علاوہ تحریک حرمت رسولﷺ پاکستان کے ترجمان علی عمران شاہین،انجمن شہریان لاہورکے چیئر مین محمد شفیق قادری،ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے صدر مولانا ممتاز اعوان اور دیگر نے خطاب کیا ۔(جاری ہے)
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ فرانس میں گستاخ میگزین کے دفتر پر حملے کے بعد جس طرح ساری دنیا سے مختلف عالمی خاص طور پر یورپی ممالک کے سربراہان نے اکٹھے ہو کر عالم اسلام کو یہ پیغام دیا کہ وہ توہین رسالت کے جرم میں برابر شریک اورعالم اسلام کے خلاف صلیبی جنگ شروع کئے ہو ئے ہیں۔
ان سربراہان کی شہ پر اسی میگزین نے گستاخانہ خاکے پھر چھاپ کر ثابت کیا ہے کہ انہیں دنیا میں مسلمانوں کے جذبات اور احساسات کی کوئی پرواہ نہیں۔یہ کھلی دشمنی اور اسلام کے خلاف جنگ ہے جس کا عالم اسلام کو متحد ہو کر جواب دینا ہو گا۔فرانس کی حکومت اس گستاخی میں برابر کی شریک ہے اور انہیں مدد و حمات دینے والے بھی دنیا میں امن نہیں چاہتے۔مقررین نے کہا کہ مغربی قومیں معیشت کو اپنے لیے سب کچھ سمجھتی ہیں۔ عالم اسلام ان کا معاشی بائیکاٹ کر کے ان کی معیشت کو تباہ کریں۔ پاکستان کے تاجر فرانسیسی مصنوعات کی تجارت ختم کر کے حب رسولﷺ کا ثبوت دیں۔ خواتین بھی فرانسیسی کاسمیٹکس کا استعمال ترک کر دیں۔ اسلامی ممالک میں اتنی قوت اور وسائل موجود ہیں کہ وہ اپنی الگ یونین بنا سکتے ہیں۔ کوئی مسلمان ایسی گستاخی کسی طور برداشت نہیں کر سکتا۔اپنے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت و ناموس پر جان دینا مسلمان اپنے لئے سب سے بڑی سعادت سمجھتا ہے۔گستاخانہ خاکے چھاپنے والوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ اس طرح ساری دنیا کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں جس سے ہر انسان کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے اس حوالے سے اپنا کردار ادار کریں اور عالم اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ بند کی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.