گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر اردو اخبار کی ایڈیٹر گرفتار،

ایڈیٹر کو انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 295۔ A کے تحت مذہبی جذبات بھڑکانے کے تحت گرفتار کیا گیا

جمعرات 29 جنوری 2015 23:31

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر اردو اخبار کی ایڈیٹر گرفتار،

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) بھارتی پولیس نے ممبئی کے ایک اردو اخبار کی ایڈیٹر کو فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر گرفتار کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی سے شائع ہونے والے روزنامہ اودھ نامہ کی ایڈیٹر شیریں دلوی کو ممبئی کے قریب واقع قصبے ممبرا سے گرفتار کیا گیا۔ایڈیٹر کو انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 295۔

A کے تحت مذہبی جذبات بھڑکانے کے تحت گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ممبرا کے سینئر پولیس انسپکٹر ایس ایم منڈھے نے بتایا کہ ایڈیٹر شیریں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا اور اب ان کی ضمانت ہو چکی ہے ، تاہم اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم منڈھے نے چارلی ہیبڈو کے کور کی روزنامہ اودھ میں اشاعت کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق اردو اخبار میں گستاخانہ خاکے شائع ہونے کے بعد متعدد قارئین نے ممبرا اور تھانے میں پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد مذکورہ ایڈیٹر کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :