سابق وزیر داخلہ بلوچستان میرشعیب نو شیروانی سے نومنتخب چیئرمین وڈسٹرکٹ چیئرمین کی ملاقات ،کامیابی پرمبارکباد دی

جمعرات 29 جنوری 2015 23:31

خاران ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) مسلم لیگ ( ق) کے صوبائی رہنماء سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نو شیروانی سے نومنتخب میونسپل کمیٹی چیئرمین مسلم لیگ ( ق) کے رہنماء میر نور الدین نوشیروانی ،مسلم لیگ ( ق ) کے رہنما نومنتخب ڈسٹرکٹ چیئرمین میر صغیر احمد بادینی نے اپنے کونسلران کے ہمراہ ملاقات کی اور مسلم لیگ ( ق) کی جانب سے میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل چیئرمین شپ پر امیدوار نامزاورکامیاب کرانے پر مسلم لیگ ( ق) کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایم اپی اے میر عبدالکریم نوشیروانی اور میر شعیب نوشیروانی کا شکریہ اداکیا اس موقع پر سابق وزیر میر شعیب نوشیروانی نے مسلم لیگ ق سے میونسپل کمیتی ڈسٹرکٹ کونسل اور یونین کونسلوں میں مسلم لیگ ق کے امیدوار وں کو چیرمین شپ ہونے پر مبار ک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ خاران کے عوام کے ہمارے اوپر عظیم احسانات پیں عوام نے ایم پی اے شپ کیسات ساتھ پر دفعہ بلدیاتی الیکشن میں ہمارا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ خاران کے عوام کی دن رات دکھ درد غم وخوشی میں ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے عوام کو کھی تنہا نہیں چھوڑا انہوں نے عوامی خدمت کے پیش نظر عوام نے ہمارے امیدوار وں کو اکثریت سے کامیاب کرایا جس میں مسلم لیگ ق نے خاران میں میدان مارا انہوں نے تمام کامیاب چیئرمین اور کونسلران کو سختی سے تاکید کی کہ وہ دن رات عوام کی خدمت کریں اپنے اپوزیشن کو نسلر ز بھی ساتھ لے کر بلا تعصب اور تفریق کی عوام کی مقامی سطح پر خدمت کرں تاکہ عوام کو مقامی سطح پر فوری اور بروقت ریلیف اور مدد مل سکے بعد ازاں سابق وزیر میر شعیب نوشیراوانی نے نومنتخب میونسپل کمیتی کے چیئرمین میر نورالدین نو شروانی ڈسٹرکٹ چیئرمین میر صغیر بادینی کو چیئرمین شپ کی کرسی پ بیٹھا کر انکی کامیابی کیلئے دعا ئے خیر کرائی ۔

متعلقہ عنوان :