بھارتی فوج کی سیالکوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، دو خواتین زخمی

جمعہ 30 جنوری 2015 10:46

بھارتی فوج کی سیالکوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، دو خواتین زخمی

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) سیالکوٹ میں چارواہ اور ہرپال سیکٹر میں رات بھر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس سے دو خواتین زخمی اور متعدد مکان تباہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے جمعرات کی شب سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ۔ بھارتی فورسز کی جارحیت کے جواب میں رینجرزکی جوابی کارروائی پر بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔ بھارت فورسز اس سے قبل بھی بارڈر پر کشیدگی کی صورتحال پیدا کرتی رہی ہیں ، فائرنگ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

متعلقہ عنوان :