پشین:سیکیورٹی اداروں کی کارروائی ، تحریک طالبان کا کمانڈر دو ساتھیوں سمیت گرفتار

جمعہ 30 جنوری 2015 10:52

پشین:سیکیورٹی اداروں کی کارروائی ، تحریک طالبان کا کمانڈر دو ساتھیوں ..

پشین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) پشین میں سیکورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے ایک کمانڈر سمیت تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پشین کے علاقے کلی شیخ زئی اور کلی ترک میں سیکورٹی فورسسز نے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے ایک اہم کمانڈر سمیت تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو بھی برآمد ہوا ہے ۔ گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :