وزیر اعظم نواز شریف آج کراچی پہنچ رہے ہیں

جمعہ 30 جنوری 2015 10:59

وزیر اعظم نواز شریف آج کراچی پہنچ رہے ہیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) وزیر اعظم نواز شریف آج کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ کراچی کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ ایم کیو ایم کے مقتول کارکن سہیل احمد کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کریں گے۔ وزیر اعظم نے کراچی کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں سکیورٹی حکام بھی شرکت کریں گے اجلاس میں کراچی میں جاری آپریشن کی پیش رفت پر غور کیا جائے گا اور ایم کیوایم کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل گذشتہ روز وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کی ہلاکت پر اظہار تعزیت بھی کیا تھا۔ نواز شریف نے فون پر بابر غوری کو بتایا تھا کہ وہ کراچی کا دورہ کریں گے اور مقتول کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ داسری جانب ایم کیو ایم کے کارکنان سہیل احمد کے قتل کے خلاف سینیٹ میں تحریک التوا جمع کروا دی ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ماورائے عدالت قتل کے ذمہ داران کو معطل کر کے گرفتار کیا جائے واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما سہیل احمد کی لاش موچکو سے ملی تھی جس کے بعد ایم کیو ایم نے سہیل احمد کی ہلاکت پر شہر بھر میں سوگ منایا تھا۔ اور کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں ہڑتال کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :