الطاف حسین نے پارٹی سے علیحد گی کا فیصلہ واپس لے لیا

جمعہ 30 جنوری 2015 11:04

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) الطاف حسین نے پارٹی کے کارکنوں کے اصرار پرپارٹی سے علیحد گی کا فیصلہ واپس لے لیا ان کا کہنا تھا کہ سب خوش ہو جائیں آپ کے ساتھ چلوں گا لیکن اگر اب ایم کیو ایم کے ایک بھی رکن کو شہید کیا گیا تو اگلے روز پہیا جام ہو گا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آپریشن کے لیے کمیٹی نہیں بن رہی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کس لیے کراچی آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میں نے کارکنوں کو ہمیشہ ہی حب الوطنی کا درس دیا ہے لیکن اگر اسی طرح لاشین گرتی رہیں تو کارکنوں کا دماغ بھی گھوم سکتا ہے لاشین گرنے کے نتیجے میں رد عمل بھی آ سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن میں ماورائے عدالت قتل ہو رہے ہیں جن پر الزام ہے ان کو پکڑیں لیکن مارنے کی اجازن نہیں دی جا سکتی۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سہیل احمد شہید ہو گیا، شہداء کا قبرستان بن گیا لیکن ایم کیو ایم کو ختم نہیں کیا جا سکا ان کا کہنا تھا کہ ہماری جد و جہد وڈیروں اور جاگیر داروں کے خلاف ہے۔