شاہ سلمان نےشہزادہ خالدکو انٹیلی جنس چیف کے عہدے سے ہٹا دیا

جمعہ 30 جنوری 2015 11:11

شاہ سلمان نےشہزادہ خالدکو انٹیلی جنس چیف کے عہدے سے ہٹا دیا

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء).سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے انٹیلی جینس چیف ، کئی وزیروں اور گورنروں کو تبدیل کردیا ہے ۔ شاہی حکم نامے کے مطابق شہزادہ خالد بن بندر کو انٹیلی جینس چیف کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ ان کی جگہ بریگیڈیر جنرل خالد الحمیدکی تعیناتی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شاہ سلمان نے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ مشعل کو ہٹاکر شہزاد خالد الفیصل اور ریاض کے گورنر شہزادہ ترکی کو ہٹاکر ان کی جگہ شہزادہ فیصل بن بندر کو گورنر مقرر کردیا ہے ۔

شاہی حکم نامے کے مطابق ڈاکٹر یحییٰ بن عبد اللہ سعودی مجلس شوریٰ کونسل کے نائب اسپیکر، احمد بن عقیل الخطاب وزیر صحت، ڈاکٹر عادل الطریفی وزیر اطلاعات و ثقافت، عبد الرحمان الفاضلی وزیر زراعت اور ڈاکٹر عظام الدخیل وزیر تعلیم مقرر کیے گئے ہیں ۔ شاہ سلمان نے سرکاری ملازمین کے لیے دو ماہ کے بونس کا بھی اعلان کیا ہے۔