ہالی ووڈ فلم” گیٹ ہارڈ “27مارچ کو سینماگھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 30 جنوری 2015 11:43

ہالی ووڈ فلم” گیٹ ہارڈ “27مارچ کو سینماگھروں کی زینت بنے گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)ہالی وڈ: نئی کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور فلم” گیٹ ہارڈ”کا نیا ٹریلر شائقین کو بھا گیا۔ہالی ووڈ کی نئی فلم گیٹ ہارڈ جیل میں ہونے والی ہلکی پھلکی نوک جھوک لئے آرہی ہے، جسکے کامیڈی سے بھرپور ٹریلر نے دھوم مچادی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے، جسے فراڈ کے الزام میں دس سال کی سزا ہوجاتی ہے، جیل میں وقت گزارنے کے لئے وہ ایک شخص سے دلچسپ ترکیب سیکھتا ہے ۔فلم کے مرکزی کرداروں میں کیون ہارٹ، اور ایلی سن بری نظر آئینگے، ڈرامہ اور کامیڈی سے بھرپور فلم 27مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔