چوری شدہ کاروں کی بجائے دو ٹینک برآمد

جمعہ 30 جنوری 2015 11:44

چوری شدہ کاروں کی بجائے دو ٹینک برآمد

سان پاؤلو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء)برازیل میں پولیس کو چوری کی کاروں کی تلاش کے دوران دو ٹینک مل گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے چوری شدہ کاروں کی تلاش میں ایک گودام پر چھاپا مارا مگر وہاں پر دو ٹینک، 500عدد بیالیس انچ کے ایل ای ڈی ٹی وی ، سیمی ٹریلر ٹرک اور درجنوں پارٹس دستیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس کےمطابق ٹینک آرمڈ فورسز کےہی ہیں مگر ان پرکوئی شناخت نہیں ہے۔گودام کے مالک نے بتایا کہ اس نے یہ گودام کرائے پر دیا ہوا ہے ، اس کا ان چیزوں سے کوئی تعلق نہیں۔پولیس کے مطابق گودام کے منیجر کو گرفتار کر لیا گیاہے۔