تاریخ میں پہلی بار ، ٹی وی پر چلیں گے ناسپاتی کے اشتہار

جمعہ 30 جنوری 2015 11:44

تاریخ میں پہلی بار ، ٹی وی پر چلیں گے ناسپاتی کے اشتہار

امریکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) سپر باؤل امریکہ میں نیشنل فٹ بال لیگ کی سالانہ چیمپئن شپ ہے۔ اس موقع پر امریکیوں کا جوش خروش دیکھنے کے قابل ہوتا ہے۔کھیلوں کے اس “موسم” میں پھلوں کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس دفعہ بیرونی ممالک سے 185 ملین پاؤنڈ مگر ناشپانی (Avocado) ا درآمد کی گئی ہے جسے سپرباؤل کے دوران امریکہ بھر میں فروخت کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ سپرباؤل کے میچوں کےدوران ٹی وی پر ناشپاتی کے اشتہاربھی چلائیں جائیں گے۔یہ اشتہار جس طرح کے بھی ہوں سنڈے ہو یا منڈے روز کھاؤ انڈے سے زیادہ مقبول نہ ہونگے۔