گرفتار ہوئے تو کیا، ٹی وی پر آنے کی خواہش تو پوری ہوئی

جمعہ 30 جنوری 2015 11:44

گرفتار ہوئے تو کیا، ٹی وی پر آنے کی خواہش تو پوری ہوئی

ایمسٹرڈم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) ایمسٹرڈم سے 12 میل مشرق میں ہلورسم کے مقام پر واقع ڈچ ٹی وی این او ایس میں ایک مسلح شخص نے سٹوڈیو میں گھس کر مطالبہ کر دیا کہ اسے ٹی وی آنا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران این او ایس ایک گھنٹے تک آف ائیر رہا مگر کیمرہ اس سارے واقعے کی ریکارڈنگ کرتا رہا۔بعد میں پولیس نے کاروائی کر کے اس مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔اس مسلح شخص نے ایک ٹی وی رپورٹر کے سامنے دعویٰ کیا کہ وہ ہیکر ہے اور ڈچ انٹیلی جنس کےلیے کام کرتا ہے۔ اس سارے واقعے کی ویڈیو بعد میں ٹی وی پرنشر کی اور اب انٹرنیٹ پر بھی دستیاب ہے۔