پی ایس ایف کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ بہتر بنانے کیلئے مارچ میں پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کیلئے بھجوائے گی
جمعہ 30 جنوری 2015 11:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)پاکستان سکواش فیڈریشن نامور قومی کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری لانے کیلئے مارچ میں پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن ( پی ایس اے) کیلئے بھجوائے گی۔
(جاری ہے)
پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتایا کہ فیڈریشن رواں سال مارچ میں ٹاپ رینکنگ کے کھلاڑیوں فرحان زمان ‘ ناصر اقبال ‘ عامر اطلس ‘ دانش اطلس ‘ علی بخاری اور دیگر رینکنگ کے نامور کھلاڑیوں کو ان کی انفرادی رینکنگ میں مزید بہتری لانے کیلئے پی ایس اے کے ایونٹ کیلئے بھجوائیں گے اور فیڈریشن ان کھلاڑیوں کو سپانسر کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس اے نے پاکستان کو دو 25‘ 25 ہزار ڈالر والی بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی پاکستان کو دی ہے‘ یہ مقابلے رواں سال کے آخری تین مہینوں میں کھیلیں جائیں گے تاہم ان کے حتمی شیڈول کا اعلان بعد میں جاری کیا جائے گا۔ عامر نواز نے کہا کہ مارچ اور اپریل میں کراچی اور لاہور میں سرکٹ ون اور سرکٹ ٹو کا انعقاد بھی فیڈریشن کرے گی۔ جس میں قومی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.