قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ 13 فروری کو ہوگی

جمعہ 30 جنوری 2015 11:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سائکلنگ چیمپئن شپ 13 فروری سے شروع ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق پہلے مرحلے میں پشاور سے واہ کینٹ تک سائیکلنگ ریس 13 فروری، دوسرے مرحلے میں ایبٹ آباد سے نتھیا گلی سائیکلنگ ریس 14 فروری جبکہ تیسرے مرحلے میں اسلام آباد سے مری تک قومی سائیکلنگ ریس 15 فروری کو منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تینوں سائیکلنگ ریس میں پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، سوئی سدرن گیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، فاٹا اور اسلام آباد کے سائیکلنگ سوار شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :