کمار سنگاکار دنیا کے کامیاب ترین ون ڈ ے وکٹ کیپر بن گئے

جمعہ 30 جنوری 2015 11:50

کمار سنگاکار دنیا کے کامیاب ترین ون ڈ ے وکٹ کیپر بن گئے
ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30۔جنوری 2015ء ) سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کما ر سنگارا دنیا کے کا میاب ترین ون ڈے وکٹ کیپر بن گئے ہیں ۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں جب کورے اینڈرسن کا کیچ ایک ہاتھ سے خوبصورتی سے تھاما تو ایک روزہ فارمیٹ میں انکے شکاروں کی تعداد 473ہوگئی اور یوں انہوں نے سابق سٹار آسٹریلوی وکٹ کیپرایڈم گلکرسٹ کا 472شکاروں کا ریکارڈ توڑ ڈالا ۔

وہ اس میچ سے قبل گلکرسٹ کا ریکارڈ برابر کر چکے تھے اور میچ میں ایک اور کیچ تھام کر انہوں نے اپنے شکاروں کی تعداد 474کر لی ۔

(جاری ہے)

اس مقابلے میں سنگاکارا نے اپنے کیریئر کی 21ویں تھری فگر اننگز کھیلی اور اسکے ساتھ ہی وہ اپنے ملک کی جانب سے زیادہ سنچریاں بنانیوالے دوسرے کھلاڑ ی بن گئے ۔سری لنکا کی جانب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے کا ریکارڈ سنتھ جے سوریا (28) کے پاس ہے ۔

زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانیوالوں کی فہرست میں سنگا کار ا کا 8واں نمبر ہے ۔ اس فہرست میں ٹنڈولکر 49سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ،رکی پونٹنگ 34تھری فگر اننگز کے ہمراہ دوسرے ،جے سوریا 28سنچریاں بنا کر تیسرے ،گنگولی 22سینکڑے بنا کر چوتھے،کوہلی ، ہرشل گبز ، کرس گیل اور سنگا کارا 21،21سنچریوں کے ہمراہ بالترتیب 5ویں ، چھٹے ، 7ویں اور 8ویں نمبر پر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :