بین الاقوامی ایئرلائنز کو پاکستان کی حدود میں 24 ہزار فٹ بلندی سے نیچے پرواز پر پابندی

جمعہ 30 جنوری 2015 11:59

بین الاقوامی ایئرلائنز کو پاکستان کی حدود میں 24 ہزار فٹ بلندی سے نیچے ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) یورپی سول ایوی ایشن حفاظتی ایجنسی نے بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی حدود میں 24 ہزار فٹ بلندی سے نیچے پرواز نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے باعث فرانس ایئر لائن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے شہری ہوا بازی کے جانب سے درخواست کے بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ( ای اے ایس اے ) نے پاکستان کی حدود میں تمام بین الاقوامی پروازوں کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی حدود میں 24 ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے پرواز نہ کریں۔یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے وارننگ کا نوٹس ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :