سعید اجمل کرکٹ ورلڈ کپ میں نجی ٹی وی کا حصہ ہونگے

جمعہ 30 جنوری 2015 12:06

سعید اجمل کرکٹ ورلڈ کپ میں نجی ٹی وی کا حصہ ہونگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنے والے سعید اجمل اگرچہ ورلڈ کپ 2015ء میں پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں لیکن پاکستانی شائقین کیلئے ایک خوشی کی خبر یہ ہے کہ وہ اس میگا ایونٹ میں دنیا ٹی وی کا حصہ ہونگے اور اپنے ماہرانہ تبصروں سے ناظرین کو آگاہ کرینگے۔ سعید اجمل پاکستانی ٹیم کا ایک اہم اثاثہ سمجھے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یونس خان کے زیر قیادت 2009ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سعید اجمل بھی شامل تھے۔ کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کے باعث پاکستان نے یہ ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔ سعید اجمل اپنی باؤلنگ کے باعث پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ایک اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں. جو صرف 111 ون ڈے میچوں میں اب تک 183 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ واضع رہے کہ جادوگر سپنر سعید اجمل کو ان باؤلنگ ایکشن کے باعث آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے بھارت کے شہر چنائی میں اپنے باؤلنگش ایکشن کا ٹیسٹ دیا ہے جس کے بعد وہ پرامید ہیں کہ وہ اس ٹیسٹ میں کامیاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :