خانیوال ‘پٹرولنگ پوسٹ کوہی والہ میں میس نائیٹ کا انعقاد

جمعہ 30 جنوری 2015 12:07

خانیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء)پٹرولنگ پوسٹ کوہی والہ میں میس نائیٹ کا انعقاد کیا گیا تفصیل کے مطابق sspپنجاب ہائی وے پولیس کی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹس پر ماہانہ بنیاد پر میس نائیٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس سے ملازمان کا مورال بلند ہو گا اور ملازمان کی حوصلہ افزائی ہو گی گزشتہ رات ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ کوہی والہ میں میس نائیٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی پٹرولنگ عبدالمجید چشتی،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پنجاب پولیس محمد انور چشتی ،ایس ایچ او تھانہ صدر کبیروالہ مہر ریاض سیال،انچارج پوسٹ کوہی والہ عدنان خورشید si،انچارج پٹرولنگ پوسٹ پرویز والاہارون رشید،ایڈمن انچارج مختیار حسین ASIمحمد قدیر ASIاور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ملازمین کے ساتھ کھانا کھایا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے DSPپٹرولنگ پولیس عبدالمجیدچشتی نے کہا کہ ملازمین اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دیں اور ہائی وے پر ہر وقت چوکس رہیں تاکہ عوام محفوظ سفر کر سکیں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد انور چشتی نے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔